اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو 2 مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 2 مقدمات میں تفتیش کیلئے آج پولیس لائنز میں طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9 تھانوں میں مقدمات درج ہیں،عمران خان کو تھانہ رمنا اور سی ٹی ڈی میں درج 2 مقدمات میں تفتیش کے لئے وفاقی پولیس نے عمران خان کو آج بلایا ہے، وفاقی پولیس نے طلبی کے نوٹسز عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک بھجوا دئیے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے ہمراہ تمام دستاویزات لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، نوٹس کے مطابق عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 2 مقدمات میں تفتیش کیلئے آج پولیس لائنز پیش نہیں ہوں گے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء کی جانب سے جواب جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو دیگر 7 کیسز میں کل 12 اپریل کو طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبا کوخوشخبری سنا دی