اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند

Apr 11, 2023 | 12:12:PM

(24 نیوز) قرآن پاک کی بے حرمتی اور نظر آتش کرنے کے دلخراش واقعہ کے بعد اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا  ہے۔

سفارتی زرائع  کے مطابق اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند  کر دیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں سمیت پاکستانی طلبہ بری طرح مسائل کا شکار ہیں، سویڈن میں تعلیم کے خواہشمند طلبہ فیس ادا کرنے کے باوجود سویڈن کے ویزے سے محروم ہیں,  سویڈش یونیورسٹیوں میں اگست  کے آخری ہفتے سے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو رہا ہے, سویڈن میں ویزے کی درخواست کا عمل 4 سے 6 ماہ لیتا ہے, اسی طرح بیرون ممالک پاکستانی اپنی فیملیز کو سویڈن بلوانے سے قاصر ہیں۔  

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سویڈن میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے پاکستانی سفارت خانے اور دفتر خارجہ سے رابطوں کی کوششیں جاری ہیں, سویڈش سفارتخانہ کی بندش سے متاثرہ طلباء نے سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان کے نام ایک خط بھی لکھا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات ختم

دوسری جانب سویڈش سفارت خانہ کا غیر فعال ہے جس پر  سویڈش سفارتخانہ کا موقف ہے کہ سفارت خانہ کسی بھی قسم کی دستاویزات اپنے قونصل خانوں,  جیریز سویڈن اور گھریلو  پتوں پر نہیں بھیج سکتا, ہمیں علم ہے اس سے آپ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم ہمارے درخواست گزاروں اور سٹاف کا تحفظ ہماتی اولین ترجیح ہے, ابھی سفارت خانہ دوبارہ کھلنے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے متعلقہ حکام نے بھی معاملے کو سویڈن کے سفارت خانے کے ساتھ اتھایا ہے, سویڈن میں قرآن سوزی کے دلخراش واقعہ کے بعد مسلم دنیا بالخصوص پاکستان میں بھرپور احتجاج ہوا, احتجاج کے باعث سویڈش سفارت خانہ نے  سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سفارتخانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے, سویڈن کے علاوہ دیگر یورپی ممالک بشمول جرمنی اور اٹلی میں بھی ویزا درخواستوں میں مسائل کا سامنا ہے اور درخواست گزاروں کو کئی کئی ماہ تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں