سعودی عرب میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے مسلمانوں ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کوعیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپورخوشیوں کا اظہار کرتے ہیں،سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، سعودی عرب میں 21 تا 24 اپریل تعطیلات ہوں گی۔
عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب میں ملازمین عید پر 4 دن کی چھٹیوں سےلطف اندوز ہوں گے،رمضان المبارک کے دوران مملکت میں کام کے اوقات صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک ہیں،سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول سستا!مصدق ملک نے آخرکار خوشخبری سنا دی
دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کی تاریخ بتا دی ہے،رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہےکہ جمعرات 20 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے ، اس لئے اس بار 30 روزے ہوں گے اور عید ہفتہ 22 اپریل 2023کو منائی جائے گی۔