سلمان خان کا شہناز گِل کو آگے بڑھنے کا مشورہ،ویڈیو وائرل

Apr 11, 2023 | 13:27:PM

(24نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی سلمان خان عرف سلو بھائی نے اداکارہ شہناز گِل کو ماضی بھول کر آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

گزشتہ روز سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر ریلیزنگ کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔ اس دوران فلم کی مکمل کاسٹ نے ایک ساتھ اس تقریب میں شرکت کی اور میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔

ایک صحافی کا شہناز گِل سے پوچھا کہ اُنہیں بڑے پردے پر آ کر اب کیسا لگ رہا ہے اب وہ گھبراتی تو نہیں ہیں؟ 

مزید پڑھیں: جویریہ عباسی کی بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

جس پر سلمان خان نے شہناز گِل کو مخاطب کرتے ہوئے دو بار کہا کہ ’میں تو کہتا ہوں ’موو آن کر جاؤ‘۔

جس پر شہناز گِل کا بتانا تھا کہ اب وہ خود کو پہلے سے کافی بہتر محسوس کرتی ہیں اور سلمان خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں کہ جنہوں نے اُنہیں بڑے پردے پر متعارف کروایا اور کام کرنے کا موقع دیا۔

مزیدخبریں