امریکا: بنک میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا میں پیش آنیوالے ایک افسوسناک واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی ریاست کینٹکی کی پولیس نے بتایا ہے کہ لوئی ول میں ایک بینک کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دیگر8 افراد کو ہسپتال میں لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں دو پولیس افسر بھی شامل ہیں۔
بینک کی عمارت سے باہر آنے والے عینی شاہدوں نے بتایا کہ انہوں نے عمارت کے اندر فائرنگ کی آواز سنی ۔
ٹیلی وژن فوٹیج میں پولیس کی متعدد گاڑیاں دیکھی گئی ہیں۔
Gunman behind US bank shooting in Louisville, Kentucky that left five people dead - including the shooter - may have been a former bank employee, say police ⤵️ pic.twitter.com/GpTj7IE60G
— Al Jazeera English (@AJEnglish) April 10, 2023
میڈیا کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ سے لوگوں کو ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔
کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے ٹویٹ میں کہا کہ متاثرہ خاندانوں اور لوئس ول شہر کے لیے دعا کریں۔
پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور بھی جو ایک سابق ملازم بتایا جاتا ہے، مارا گیا مگر اس کی موت کے اسباب فی الحال نہیں بتائے گئے۔ ایف بی آئی نے کہا کہ اس کے ایجنٹوں نے بھی فائرنگ کا جواب دیا۔