(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد میں دستخط کرنے والے اراکین کے خلاف توہین عدالت اور 8 جعلی دستخطوں پر اسپیکر کے خلاف جعلی سازی کا مقدمہ کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ، آئین پر عمل درآمد کرنے، پاکستان کی معاشی صورت حال، انتظامیہ کے ریکارڈ پر انہیں تاسف کا اظہار کرنا چاہیے تھا، اس کے علاوہ انہیں رہنے کا کوئی دلیل نہیں ہے۔
ضرور پڑھیں :اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو آج 2 مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کر لیا
انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف سے کہتا ہوں پاکستان کے بحرانوں کا واحد حل یہ ہے کہ آپ فوری استعفیٰ دیں اور پاکستان میں انتخابات کی راہ ہموار کریں، آپ کا استعفیٰ ہی بحران کا حل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرکے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے آپ کو نااہل کرنے کا انتظام کرلیا ہے اور آپ چند دنوں کے مہمان ہیں، اس لیے استعفیٰ دیں اور عام انتخابات کا اعلان کریں۔