نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے فخر زمان تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئےلاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان شامل ہو گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اور قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 14 اپریل سے شروع ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شامل ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ قومی ٹیم انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کیلئے بابر اعظم کی ٹیم بادشاہ لائن اپ کا حصہ بھی بن چکے ہیں جو کہ شاداب خان کی ٹیم سٹالینز کے خلاف میچ کھیلں گے۔
مزید پڑھیں: پاک کیویز میچز: آج سے آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ان کی 33 ویں سالگرہ پر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والے پیغام میں بتایا گیا کہ ’برتھ ڈے بوائے‘ نے کیمپ جوائن کر لیا ہے۔
Birthday boy @FakharZamanLive joins the camp ????#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/nVi8NmgDJn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 10, 2023
پی سی بی کے علاوہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کپتان بابر اعظم، امام الحق، افتخار احمد، نسیم شاہ، محمد حارث اور حارث رؤف کی جانب سے بھی ان کی لمبی عمر اور صحت کیلئے دعاؤں بھرے پیغام ٹوئٹ کیے گئے ہیں۔