ویمن فٹبال ورلڈ کپ 2023ء: ریکارڈ 15 لاکھ ٹکٹیں فروخت کرنے کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فیفا ویمن ورلڈ کپ رواں سال 20 جولائی سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہو گا جس کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 روز قبل تک ساڑھے چھ لاکھ ٹکٹوں کا فروخت ہو جانا اہم سنگ میل ہے، ساتھ ہی انہوں نے ایونٹ کے مرکز نگاہ بن جانے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اس کیلئے پندرہ لاکھ ٹکٹوں کی فروخت کا ہدف رکھا گیا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ ریکارڈ ہدف بہت جلد پورا ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک کیویز میچز، آج سے آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع
منتظمین اور سیلز ٹیم نے یہ بھی بتایا کہ ٹی وی سمیت دیگر میڈیا کے پر بھی ویمن فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے نئے ریکارڈ بنیں گے۔
فیفا منتظمین کے مطابق 1 لاکھ کے قریب فٹبال شائقین ویمن فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب دیکھنے پہنچیں گے۔