کرپٹو کرنسی رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Apr 11, 2023 | 15:58:PM

(ویب ڈیسک) کرپٹو کرنسی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اس کی قیمت رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن 10 ماہ میں پہلی بار بلند ترین قیمت کے ساتھ 30 ہزار ڈالر عبور کر چکی ہے۔ جون 2022 سے بعد پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت 30 ہزار ڈالرز عبور کر گئی ہے جبکہ رواں برس 2023 میں اس کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں اضافہ،گزشتہ ماہ 2ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد موصول ہوئے

دوسری جانب بٹ کوائن کے بعد دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر Ether  کی قدر بھی 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ چکی ہے جس کے ایک ٹوکن کی قیمت 1942 ڈالرز ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی میں نرمی کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس کے مزید بڑھنے کے امکانات بھی ظاہر ہیں۔

ماہرین کے کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی قدر کا انحصار براہِ راست امریکی پالیسیوں پر ہے اور تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ ان کی قدر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں