بھارتی سپینر نے آئی سی سی کے ضابطے کو ہوا میں اڑا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی لیگ آئی پی ایل میں سینیئر بھارتی سپینر امیت مشرا ضابطے کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک بار پھر امیت مشرا ضابطے کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے ، چالیس سالہ بالر امیت مشرا گیند کو تھوک لگا کر چمکا رہے تھے کہ کیمرے کی آنکھ نے پکڑ لیا، یہی منظر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جبکہ مسلسل دوسری بار ایک ہی غلطی کرنے پر سینیئر بالر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی سامنے آ رہا ہے۔
انڈین پریمئر لیگ کا پندرہواں میچ چنائی سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں پلیئرز کی شاندار پرفارمنسز اور ویسٹ انڈیز کے بلے باز نکولس پوران کی سنسنی خیز اننگز سے ٹیم لکھنو سپر جائنٹس کی جیت توجہ کا مرکز تھی۔ لیکن اس میچ میں ایک اور تنازع بھی سامنے آیا ہے۔ رائل چیلنجرز بینگلور کے خلاف اننگز کا بارہواں اوور کرنے چالیس سالہ اسپنر امیت مشرا پہلی گیند کرنے سے پہلے ضابطے کی ایسی خلاف ورزی کی جس نے سب کو چونکا دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم ورلڈ کلاس ہے: ڈیرل میچل
کووویڈ 19 کے بعد آئی سی سی کی طرف سے گیند پر تھوک لگانے کی سخت پابندی ہے، اسی ضابطے کو امیت مشرا نے ہوا میں اڑا دیا اور تھوک سے گیند کو چمکا دیا، ان کا یہ ایکشن کیمرے کی آنکھ میں آیا جسے سب نے بار بار دیکھا۔دلچسپ بات یہ ہے اکسٹھ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی امیت مشرا کے اسے اوور میں آؤٹ ہوئے جس پر بھارتی اسٹار بلے باز نے حیرانی اور غصے کا اظہار بھی کیا۔
امیچ مشرا نے گیند کو تھوک سے چمکانے کی یہ غلطی پہلی بار نہیں کی بلکہ گذشتہ سیزن وہ دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی اس قانون کا ایسے ہی مذاق اڑا چکے ہیں۔ کرکٹ حلقوں میں امیت مشرا کے خلاف آواز زور پکڑنے لگی ہے کہ سینیئر بالر کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں جرمانہ یا پابندی کی سزا دی جائے۔