(24 نیوز ) پاکستان میں ماہ رمضان کے دوسرے عشرے کے اختتام کیساتھ ہی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد مسلم ممالک میں آج تیسرے عشرے کی طاق راتوں کا آغاز ہو گیا ہے ، جس کے بعد عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل بروز جمعرات وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے۔