سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی

Apr 11, 2023 | 17:42:PM
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی مشکلات کا شکار پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے آئے روز ریکارڈ بنتے جا رہے ہیں ، اشیائے خورونوش سے لیکر آسائش زندگی کی ہر چیز مہنگی سے مہنگی تر ہوتی  جا رہی ہے اور اب سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ہے  تو دوسری طرف سونے کی قیمت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ، جس سے پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا ایک  ڈالر کمی سے 2001 ڈالر فی اونس تک گرگیا  ہے ، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔ 
پاکستان میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے،  جس کے بعد فی تولہ  سونا 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 ہزار 157 روپے پر پہنچ گئی، ایک تولہ چاندی 40 روپے اضافے سے 2520روپے کی بلند سطح قائم کردی۔