نماز کے دوران بلی کی آمد، امام مسجد کی ایک اور ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسک) الجزائر میں نماز تراویح پڑھاتے ہوئے وائرل ہونے والے امام صاحب کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دیکھا جاسکتا ہے کہ امام نماز پڑھانے کے بعد دعا مانگ رہے ہوتے ہیں کہ ایک نو عمر شخص ان کے پاس آتا ہے اور کندھے پر ہاتھ رکھ کر بوسہ دیتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی بچے امام صاحب سے مسجد میں ہی لپٹ جاتے ہیں اور والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
it seems it’s not only the cats alone that love the sheikh
— عيسى (@eesa_ek) April 10, 2023
may Allāh bless him pic.twitter.com/nYe3VVjpmF
قبل ازیں الجزائر میں رمضان المبارک کی براہ راست نشریات کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی جب بلی چھلانگ مار کر نماز تراویح کی امامت کرانیوالے امام صاحب کے اوپر چڑھ گئی تھی تاہم امام صاحب نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی سے بے نیاز ہوکر اپنی تلاوت جاری رکھی جس کی ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔