(ویب ڈیسک) مرید کے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سید نسیم عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر نسیم عباس نماز فجر کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، زخمی کرکٹر کو لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید نسیم عباس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مقتول نے لواحقین میں 2 بیٹے، 2 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
خیال رہے کہ سابق کرکٹر لاہور ڈویژن کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔