آخری عشرہ، ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف پر بیٹھ گئے

Apr 11, 2023 | 21:17:PM

 (24 نیوز) ملک بھر میں رمضان المبارک کا تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہوتے ہی لاکھوں مسلمان اعتکاف کی نیت پر بیٹھ گئے، جہاں پر چاند رات تک اللہ کی بارگاہ میں بیٹھ کر عبادت اور دعائیں مانگی جائیں گی۔

ملک بھر کی طرح جعفرآباد اور اوستا محمد میں بھی لوگوں نے اعتکاف کی نیت میں مساجد کارخ کیا، جہاں موتکفین گوشانشین ہوگئے۔ اعتکاف میں بیٹھ کر لوگ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔

سینکڑوں سال پرانی اور تاریخی حیثیت رکھنے والے مساجد خاص طور پر موتکفین کے توجہ کے مرکز بن گئے ہیں۔ لوگ اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے مختلف مساجد میں اعتکاف اور شب قدر کے ثواب حاصل کرنے کے لئے بیٹھ گئے۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ اعتکاف میں آنے والوں کو حج اور شب قدر کی عبادت کرنے سے پورے سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔ لوگ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف میں بیٹھ کر اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے عبادت کرتےہیں۔

مزیدخبریں