ہمارا قومی کھیل تبدیل ہو چکا ہے،قاسم علی شاہ

Apr 11, 2023 | 21:35:PM

(24نیوز)قاسم علی شاہ  کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کا قومی کھیل ہاکی کی جگہ ٹرولنگ بن چکا ہے، اس کھیل کے پیسے ملتے ہیں۔

چینل 24 کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن’ نور رمضان‘ میں میزبان ساحر لودھی نے سوال کیا کہ ہم لوگ سوشل میڈیا پر کہاں ہیں؟ جس پر موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے جواب دیا کہ جن مشکلات کا ہمیں سامنا ہے یہ سب اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے، ہمیں اس کو قبول کرنا پڑے گا۔ یہ کہنا کہ کوئی ایسی ہوا چلے اور سب ٹھیک ہوجائے یہ غلط ہوگا۔ 

ہماری کوئی تربیت ہوئی نہیں ہوئی نا ہمارے پاس معیاری تعلیم ہے، ہم بغیر کسی سمت کے بیٹھے ہیں۔12 کروڑ نوجوان ہیں ہمارے پاس، ان کے پاس موبائل فون،سوشل میڈیا  ہےمگر  12 کروڑ کے پاس ہی کوئی سمت نہیں ہے۔جس سے ہماری قوم کا قومی کھیل ہاکی کی جگہ ٹرولنگ بن چکا ہے۔ اس کھیل کے پیسے ملتے ہیں، جھوٹی خبر بنا کر ویوز لینا ، ٹریفک لینا، کسی کی بے عزتی کرنا اگر اپکا کمائی کا ذریعہ ہو تو  اپ خد سوچیں کتنی کوئی برکت ہوگی اپکی زندگی میں۔

مزیدخبریں