(آزاد نہڑیو) سندھ حکومت نے محکمہ بلدیات اور اسکول تعلیم میں مزید نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ پبلک سروس کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔ محکمہ اسکول تعلیم میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ بھرتی ہونگے جبکہ محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ بھرتیوں کیلئے انٹرویو مئی کے مہینے میں لیئے جائیں گے۔
نئی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔ نئی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ حیدرآباد، کراچی، سکھر اور لاڑکانہ میں لیا جائے گا۔