(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن اسد طور نے عدالتی حکم کے بعد نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں اسدطور نے انکشاف کیا کہ سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر بنانے میں فوج ، آئی ایس آئی آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر نعیم ملک بھی شامل تھے اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اس میں شامل تھے۔
اسد طور نے کہا کہ سردار تنویر الیاس اسلام آباد کی سب سے بلند اور لگژری بلڈنگ جس کی 2 رہائشی اور ایک کمرشل عمارت ہے ، سینئر صحافی نے اس بلڈنگ کے بارے میں انکشاف کیا کہ اس مال کے ایک کمرہ پر مشتمل فلیٹ کا کرایا تقریباًڈھائی سے 3 لاکھ روپے ماہانہ ہے اور اب تو وہ ملتا ہی نہیں ہے، سردار تنویر الیاس نے اس بلڈنگ اور رہائشی عمارت کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ، سردار تنویر الیاس نے اس بلڈنگ میں بہت سے پی ٹی آئی منسٹرز کو مفت میں رہائش دی ہوئی ہے اور ان پی ٹی آئی رہنماوں میں سے کچھ نے یہاں اپنی دوسری بیویاں ٹھہرائی ہوئی ہیں تو کسی نے اپنی معشوقہ اور کوئی صرف یہاں عیاشی کرنے کیلئے آتا تھا، سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ 90 فیصد پی ٹی آئی رہنما یہاں صرف اسی کام کیلئے آتے ہیں ، ان پی ٹی منسٹرز کے ذریعے سردار تنویر الیاس پی ٹی آئی کے اندر لابنگ کرتے تھے ۔
سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ سردار تنویر الیاس نے 2021 میں بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر بننے کی پوری تیاری کر رکھی تھی لیکن عمران خان کو پیسے نہیں پہنچے تھے جس پر پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے غصے میں انہیں وزیر اعظم نہیں بنایا تھا بلکہ عبدالقیوم خان نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنا دیا ،جس پر تنویر الیاس بہت پریشان ہوئے کہ یہ کیا ہو گیا اور پھر ٹھیک ایک سال بعد انہوں نے سینٹورس مال میں رہائش پذیر فیڈرل منسٹرز کو استعمال کیا اور عمران خان کیساتھ ڈیل کر کے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا قلمدان حاصل کیا ۔
سردار تنویر الیاس کیسے وزیر اعظم بنے ؟سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
Apr 11, 2023 | 21:57:PM