(ویب ڈیسک)پاکستانی ویمن فٹبال نے تاجکستان کو ایک صفر سے ہرا کر اولمپک کوالیفائر میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہائسر سنٹرل سٹیڈیم تاجکستان میں کھیلے گئے ایشین فٹبال کونسل ویمنز اولمپک کوالیفائر کے آخری میچ میں قومی کھلاڑی میزبان سائیڈ کے خلاف اِن ایکشن ہوئی ، جس میں ملائکہ نور کی قیادت میں قومی ٹیم نے میچ کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور میچ کے 26ویں منٹ پر زحمینہ ملک نے پہلا گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا ، ایونٹ میں پاکستان ویمن ٹیم کو فلپائن سے 4.0 کی شکست ہوئی، یوں قومی کھلاڑیوں نے ویمن اولمپک کوالیفائر کے گروپ ای میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ۔