ٹرک حادثے پر اظہار افسوس،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کا حب کے قریب ٹرک کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ حب کے قریب ٹرک کے کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، بدقسمت ٹرک کو حادثہ عیاں پیر کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہونے پر پیش آیا۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں 150 سے زائد زائرین سوار تھے، کافی لوگ نیچے پھنسے ہیں جنہیں پولیس اور وہاں کے علاقہ مکینوں کی جانب سے ریسکیو کیا جا رہا ہے، ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زائرین کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے بتایا جاتا ہے جو درگاہ شاہ نورانی پر حاضری کیلئے جا رہے تھے۔