عید پر فرائض کی انجام دہی،سکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں: عظمیٰ بخاری

Apr 11, 2024 | 12:51:PM
وزیراطلاعات پنجاب و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراطلاعات پنجاب و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار، سینٹری ورکرز اور میڈیا کے نمائندے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہی ہے لیکن پاک فوج کے جوان، پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں، پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کی بدولت وطن امن کا گہوارہ بن رہا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی ملک میں قیام امن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ہر وہ ماں، بہن اور بیٹی بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جن کے بیٹے بھائی اور شوہر سرحدوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیل کی قیمتوں میں اضافہ

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا پنجاب کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے میونسپل کارپوریشن اور سینٹری کا عملہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔  میڈیا کے نمائندے بھی عید اپنوں کے ساتھ منانے کے بجائے عوام تک مستند اور حقائق پر مبنی معلومات پہنچا رہے ہیں۔