لاہور میں پی ٹی آئی کے کنونشن میں پولیس کا چھاپہ 

Apr 11, 2025 | 00:05:AM
لاہور میں پی ٹی آئی کے کنونشن میں پولیس کا چھاپہ 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں چھاپہ مارا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پی ٹی آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام جاری تھا اور اسی دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

ورکرکنونشن میں  ردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ ملک، شیخ امتیاز محمود سمیت وررکرز کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

اسی دوران پی ٹی آئی وکلا کی ٹیمیں بھی کنونشن میں پہنچیں اور پھر یقین دہانی و مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔ 

پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے کنونشن سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی نےکینال منصوبےکے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی