(24 نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔
نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرازم ونگ کی ٹیم نے گرفتار اہلکار کو تھانہ کاونٹر ٹیرازم اسلام آباد منتقل کردیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر بلوچستان کا صوبے کے حالات ٹھیک کرنے کے حوالے سے اہم اعلان