بادلوں کی انٹری، مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار 

Apr 11, 2025 | 09:35:AM
بادلوں کی انٹری، مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے 24گھنٹے میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، جھنگ، ملتان میں بھی بارش ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، پتوکی، صفدر آباد، ننکانہ صاحب اور سانگلہ ہل میں بھی ابر رحمت ہوئی، ٹانک شہر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، ہری پور، کرک اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:گیس اب کتنے گھنٹے ملے گی؟ نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کردی گئی، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی۔

ہری پور، کرک اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کردی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا   نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ 

  دوسری جانب محکمہ مو سمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ۔