بابر اعظم نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار 

Apr 11, 2025 | 10:51:AM
بابر اعظم نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔

 پی ایس ایل کا رنگا رنگ افتتاح آج سے ہونے جا رہا ہے، ابتدائی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

ایسے میں پشاور زلمی کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈڈ  کو بڑا دھچکا،اہم کرکٹر  لیگ سے دستبردار

بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کے بعد ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے لنگڑا کر چلتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بابر اعظم کی انجری کی نوعیت کیا ہے۔