سکیورٹی فورسز کی تیمر گراہ میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل

Apr 11, 2025 | 14:14:PM
سکیورٹی فورسز کی تیمر گراہ میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )سکیورٹی فورسز نے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 یہ بھی پڑھیں :53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ مارا گیا، دہشت گرد حفیظ اللہ سکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پرحملوں میں ملوث تھا۔

شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔