اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

Apr 11, 2025 | 14:26:PM
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک ’’سنگین غلطی‘‘ قرار دیا۔

ایک حالیہ گفتگو میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ایک روز بانی پی ٹی آئی نے بڑے جوش و خروش سے کہا کہ پنجاب کے لیے ’زبردست‘ وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔ جب اسد عمر نے پوچھا کہ وہ کون ہے تو جواب ملا ’عثمان بزدار۔‘

 یہ بھی پڑھیں:مہندی کی تقریب میں فحش ڈانس،مہک ملک بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اسد عمر نے بتایا کہ چونکہ یہ نام پہلے کبھی نہیں سنا تھا، تو حیرانی سے دوبارہ پوچھا۔ اس پر بانی پی ٹی آئی نے وضاحت کی، ’وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔‘

اسد عمر نے اس فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم صوبے کے لیے ایسی شخصیت کا انتخاب کرنا تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی پر سوالیہ نشان تھا، اور اس فیصلے کے منفی اثرات پارٹی کو طویل عرصے تک بھگتنا پڑے۔