ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر، ویسٹ انڈیز ، پاکستان نے میچز جیت لیے

Apr 11, 2025 | 18:28:PM
ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر، ویسٹ انڈیز ، پاکستان نے میچز جیت لیے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میچز میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ جبکہ پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا۔

پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان نے ہدف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 184 رنز سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 72 عالیہ ریاض نے 68 رنز سکور کئے۔

فاطمہ ثنا نے 7 گل فیروزہ دو رنز سکور کر کے آؤٹ ہوئیں۔دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی۔

دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیدی، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 33 اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 181 رنز سکور کئے۔

ایفانی ٹیلر 46 شینل ہنری نے 46 رنز سکور کئے۔جین میگوائر نے تین نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 175 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی کرکٹر منیبہ علی نے 1 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا