کینیڈا کا 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری پالیسی کا اعلان

Apr 11, 2025 | 19:09:PM
 کینیڈا کا 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری پالیسی کا اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرتے ہوئے ان کے لیے الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن (eTA) کا متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ان مسافروں کو کینیڈا میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہ اقدام کینیڈا کے عالمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سفری عمل کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن، مہاجرین و شہریت شان فریزر نے اس نئے فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ کینیڈا کے ساتھ دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے سفر کے عمل کو بھی سہولت حاصل ہو گی۔

شامل کیے گئے 13 ممالک  میں      انٹیگوا اور باربوڈا،    ارجنٹینا،    کوسٹا ریکا،    مراکش،    پاناما،    فلپائن،    سینٹ کٹس اینڈ نیوس،    سینٹ لوشیا،    سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز،    سیشلز،    تھائی لینڈ،    ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو،    یوراگوئے شامل ہیں۔ یہ سہولت ان ممالک کے شہریوں کو حاصل ہو گی جنہوں نے پچھلے 10 سالوں میں کینیڈا کا ویزا حاصل کیا ہو یا جن کے پاس امریکا کا فعال نان امیگرنٹ ویزا ہو۔ درخواست کے لیے صرف پاسپورٹ، ای میل ایڈریس، انٹرنیٹ کنیکشن اور کریڈٹ کارڈ درکار ہوگا۔ فیس 7 کینیڈین ڈالر (تقریباً 5 امریکی ڈالر) ہے، اور درخواست کا عمل چند منٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔
 یہ سہولت صرف فضائی سفر کے لیے دستیاب ہوگی اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک کینیڈا میں قیام کی اجازت دی جائے گی۔ جو مسافر زمینی یا سمندری راستے سے کینیڈا آنا چاہتے ہیں، انہیں معمول کے وزیٹر ویزا کی ضرورت ہوگی۔کینیڈا کی حکومت نے کہا کہ اس فیصلے سے امیگریشن سروسز پر بوجھ کم ہوگا اور درخواستوں کی پروسیسنگ کا وقت بھی کم ہو گا۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام سیاحت، تجارت اور بین الاقوامی تعلقات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔