عائزہ اور دانش کی اٹلی سے رومانوی تصاویر وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کے ہمراہ اٹلی کے دلکش سیاحتی مقام پر گھومتے ہوئے لی گئی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کر دیں۔
عائزہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کریئر کے آغاز پر اداکاری سے زیادہ اپنے حسین نقش کے سبب ناظرین کی توجہ حاصل کی۔
عائزہ خان نے متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا یا کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ ڈرامے عائزہ خان کی اداکاری کے سبب سپر ہٹ بن گئے۔ان کے مشہور ڈراموں میں 'پیارے افضل' ، 'میں'، 'جان جہاں' ، 'یارئیاں' ، 'کوئی چاند رکھ' و دیگر شامل ہیں۔
عائزہ خان نے سال 2014 میں اداکار دانش تیمور سے محبت کی شادی کی جو ان کا ایک کامیاب فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ دونوں آج بھی نوبیاہتا جوڑے کی طرح ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں اور ایک بیٹی اور ایک بیٹے کے والدین بھی بن چکے ہیں۔
اگرچہ کچھ دنوں قبل دانش تیمور کا شادی کے حوالے سے دیا گیا ایک بیان ان کے رشتے پر کئی سوال اٹھا گیا تھا لیکن عائزہ خان نے اس معاملے میں دانش تیمور کی بھرپور حمایت کر کے اس معاملے کو رفع دفع کر دیا۔
اس بڑے تنازعے کے بعد اب سٹار جوڑی اٹلی میں حسین زندگی کے حسین لمحات گزارنے گئی ہوئی ہے جس کی تصاویر بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں دونوں رومانوی انداز میں پوز دے رہے ہیں جو اٹلی کے شہر وینس میں لی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں عائزہ خان نے سرمئی شیڈڈ ویسٹرن ڈریس پہنا جبکہ دانش تیمور چیکڈ پرنٹ والی سوئیٹ شرٹ کے ساتھ وائٹ پینٹس میں نے نظر آئے۔
عائزہ خان کی جانب سے اگلی پوسٹ جو شیئر کی گئی اس میں بھی وینس کی خوبصورتی اور دلکش مقامات کو حسین انداز میں کیمرے کی آنکھ میں قید کیا گیا۔
عائزہ خان ان تصاویر میں پستائی رنگ کی سلیو لیس فراک پینی نظر آئیں جس کی لمبائی گھٹنوں تک تھی۔
اداکارہ نے اپنے کاندھوں پر ایک اسکارف کو تھامے رکھا جو ان کے بازوؤں کو دکھنے سے چھپا رہا تھا جبکہ پیروں میں سفید ویجز پہنیں۔
عائزہ خان نے اپنی اسی ٹرپ کی تیسری پوسٹ بھی سوشل میڈیا کی زینت بنائی جس میں وہ ہلکی گلابی شارٹ لینتھ فراک میں ملبوس نظر آئیں اور پیروں میں انہوں نے سفید اسٹیلیٹوز پہنیں۔
عائزہ خان نے اپنے کاندھے پر سفید ہینڈ بیگ بھی لٹکایا جو ان کی سفید اسٹیلیٹوز کو کمپلیمنٹ کرتا دکھا اور ان کے لک کو مکمل بھی کرتا نظر آیا۔
عائزہ خان کی ان تمام تصاویر کو فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی ویسٹرن ڈریسنگ پر جہاں بعض مداح تعریف کر رہے ہیں تو متعدد تنقید بھی کر رہے ہیں۔