شاہ رخ خان امسال کون سے بڑی تقریب میں کیریئر کی شروعات کرینگے؟،جانئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) ڈائیٹ سبیا ایک گمنام انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جو فیشن انڈسٹری میں تقلید اور تخصیص پر تنقید کے لیے جانا جاتا ہے اور اسکی ایک مشکوک انسٹاگرام پوسٹ کے بعد انسٹاگرام پر چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ شاہ رخ خان امسال میٹ گالا میں اپنے کیریئر کی شروعات کریں گے۔ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کے لائیک نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ شاہ رخ خان اس سال میٹ گالا میں ریڈ کارپیٹ پر چل سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی نے ڈائٹ سابیا کی مشکوک انسٹاگرام پخاموشیے لائیک کیا جس کے بعد مداحوں کاتجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ یہ چہ میگوئیاں اس وقت جاری ہوئیں جب مشہور فیشن کانٹینٹ کریٹرڈائٹ سابیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میٹ گالا 2025 کے تعلق سے ایک مشکوک پوسٹ ڈالی گئی۔اس پوسٹ کے مطابق 5 مئی کو نیویارک میں ہونیوالے والی میٹ گالافیشن کی اس بڑی تقریب میں 2اہم شخصیات شرکت کریں گی۔تاہم ان دونوں شخصیات کے نام کا ذکر نہیں کیا گیاہے لیکن مداحوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دو ’’ٹائٹنس‘‘ شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر سابیا سیاچی ہوسکتے ہیں۔
ڈائٹ سابیا کی وائرل انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ناممکن ممکن ہونے والا ہےکیونکہ 2ٹائٹنس جن میں بالی ووڈ کے سپراسٹار اور اس جنریشن کے عظیم ڈیزائنر شامل ہیں، میٹ گالا 2025میں اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔شاہ رخ خان کی منیجر پوجا نے اس پوسٹ کو لائیک کیا جس کے بعد مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہےاور انہوں نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ شاہ رخ خان ہوسکتے ہیں۔ دیگر صارفین شبہ میں ہیں کہ یہ رنویر سنگھ بھی ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی بھی اسی سال میٹ گالا میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گی۔
واضح رہے کہ ڈائیٹ سبیا ایک گمنام انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جو فیشن انڈسٹری میں تقلید اور تخصیص پر تنقید کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس نے اپنی جرات مندانہ اور اکثر وحشیانہ تنقیدوں کے لیے پہچان حاصل کی، جس سے ایسے ڈیزائنرز کو بے نقاب کیا گیا جو دوسروں کے کام کی کاپی یا سرقہ کرتے ہیں۔ اس اکاؤنٹ کو بہت سی مشہور شخصیات فالو کرتی ہیں اور فیشن کی دنیا میں اس کی نمایاں موجودگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیم حاصل نہ کرنے کا افسوس،مانتا ہوں زیادہ اچھی انگریزی نہیں آتی، محمد رضوان