بھارت نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کر دیا

Aug 11, 2021 | 09:38:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی  کشیدہ صورتحال کے پیش نظر  بھارت نے افغانستان میں اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کردیا۔بھارتی حکومت نے افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالنے کیلئے خصوصی طیارے کا انتظام بھی کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نےکہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں قونصلیٹ کو بند کر دیا ہےاور عملے کو واپس بلالیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت نے مزار شریف میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے ایک خصوصی طیارے کا انتظام بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: کورونا میں تیزی،28علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

مزیدخبریں