کوئٹہ لرز اٹھا!!!!!!3روز میں چار دھماکے

Aug 11, 2021 | 09:42:AM

(24نیوز) کوئٹہ  میں مسلسل دھماکے،تیسرے روز شہر میں چوتھا کریکر دھماکا کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور سرکی روڈ پہنچے جہاں کریکر دھماکا کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ کریکر دھماکا ایک ریڑھی کے قریب کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے دہشتگردی کے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ آج کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق شہر کے نواحی علاقے نیوکاہان مری کیمپ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔  زیر استعمال مکان میں سے ان کے زیر استعمال اسلحہ وگولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت کالعدم تنظیم کے اہم رکن کے طور پر ہوئی ہے، تین ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کیلئے انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    اہم فیصلہ!!! گیس سلنڈر والی گاڑیوں کی اہم شاہراہوں پرچلنے پر پابندی

مزیدخبریں