(24 نیوز)پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ہوگا،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و داخلی صورتحال اور معاشی معاملات زیر بحث آئیں گے۔میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کرے گی، اجلاس میں پی ڈی ایم اتحاد آئندہ کی حکمت عملی بھی مرتب کرے گا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے علاوہ ن لیگ کے مرکزی رہنما شریک ہونگے، اجلاس میں پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، بی این پی کے نمائندگان اور آفتاب شیرپاؤ شریک ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی اعلی سطحی مشاورت ہوئی، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی،سابق وزیراعظم نے پی ڈی ایم کو مزید فعال اور متحرک بنانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس سے بھی میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ پی ڈی ایم کےاجلاس میں مولانا غفور حیدری، مولانا ساجد میر اور مولانا اویس نورانی سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کر دیا