بڑا فیصلہ!!! گیس سلنڈر والی گاڑیوں کی اہم شاہراہوں پرچلنے پر پابندی

Aug 11, 2021 | 10:01:AM

(24 نیوز) موٹروے پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ  گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے اہم شاہراہوں پر نہیں چلیں گی ، اس کی بڑی وجہ آئے دن سلنڈر کا پھٹنا ہے۔

اس کے علاوہ تمام کمرشل گاڑیوں میں سے گیس سلنڈر ہٹانے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔ گاڑیوں میں سی این جی کیساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیس سلنڈر نہ اتارنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی موٹرویز کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ غیر قانونی اقدامات سے انسانی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے پولیس سی این جی کا کاروبار بند نہیں کر سکتی، یہ غیر قانونی اقدام ہے۔ غیاث پراچہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی این جی پوری دنیا میں انتہائی محفوظ فیول ہے۔ پچھلے 25 سالوں میں پاکستان میں سی این جی کا ایک بھی سلنڈر نہیں پھٹا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کے گاڑیوں میں استعمال کو روکنے پر ناکامی پر ادارے سی این جی سیکٹر پر ایکشن لیتے ہیں۔ جانوں کے نقصان کو روکنے میں ناکامی پر ادارے غیر ضروری طور پر اربوں روپے کے سی این جی انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں:    کوئٹہ لرز اٹھا!!!!!!3روز میں چار دھماکے

مزیدخبریں