پودے لگانے سےاگلے انتخابات میں ووٹ نہیں پڑنے والا لیکن آئندہ نسل کو فائدہ ہوگا، اسد عمر

Aug 11, 2021 | 11:53:AM

(24 نیوز)وفاقی وزیر برآئے منصوبہ بندی اسد عمر  نےکہا ہے کہ اسلام آباد میں2لاکھ75 ہزاردرخت لگائے جارہے ہیں،پودے لگانے سےاگلے انتخابات میں ووٹ نہیں پڑنے والا لیکن آئندہ نسل کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں شجری کاری  کی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ملک کے اندر دس بلین ٹری کے منصوبہ کا آغاز ہو رہا ہے،سی ڈی اے، تعلیمی ادارے اور مدارس کے طلبا پودے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پودے لگانے سےاگلے انتخابات میں ووٹ نہیں پڑنے والا لیکن آئندہ نسل کو فائدہ ہوگا۔ اسدعمر نے کہا اسلام آباد میں بہتر گورننس کے انتظامات بہت ضروری ہیں، وزیراعظم سے منظوری لیں گے ۔اسلام آباد میں دو اسلام آباد تھے ایک اسلام آباد بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نےکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز ایسی بھی ہیں جہاں رہائشیوں کو مشکلات ہیں، ہم ان مسائل کو حل کرنے جارہے ہیں،  اسلام آباد میں 4کالجز اور 4ہسپتال بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: کورونا میں تیزی،28علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

مزیدخبریں