ترک وزیر دفاع دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترک وزیر دفاع حلوسی آکار پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیر دفاع دورے کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر دفاعی و پیداوار زبیدہ جلال سے ملاقاتیں کریں گے، ترک وزیر دفاع کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک وزیر دفاع فوجی، سیکورٹی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے، علاقائی مسائل اور افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت پر بھِی تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں داخلے کیلئے نئی ہدایات جاری