(24 نیوز)اسلام آباد انتظامیہ نے 9 محرم الحرام کے روز برآمد ہونیوالے جلوس کے پیش نظر موبائل سروس کو معطل کرنے کی سفارش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 9 محرم الحرام کو موبائل سروس معطل کرنے کی سفارش وزارت داخلہ کو بھجوادی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد موبائل سروس بند کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: کورونا میں تیزی،28علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز