بس کسی سے بھی شادی کر لو....بھارتی اداکارہ کے والدین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

Aug 11, 2021 | 12:27:PM
بس کسی سے بھی شادی کر لو....بھارتی اداکارہ کے والدین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے والدین ان کے مستقبل کے حوالے سے کافی پریشان ہیں۔والدین کا کہنا ہے کہ تم کسی سے بھی شادی کر لو۔

تفصیلات کے مطابق تاپسی اور ان کی بہن شگون پنو نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اداکارہ کی بہن نے بتایا کہ ہم نے شادی کی جگہ منتخب کرلی ہے بس اب شادی کا فیصلہ باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے والدین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ دونوں بہنوں میں سے کوئی ایک شادی کیلئے ہاں کہہ دے، وہ شادی کیلئے کافی پریشان ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shagun Pannu (@shagun_pannu)

ایک اور انٹرویو میں تاپسی کا کہنا تھا کہ میرے ماں باپ مجھ سے کہتے ہیں کہ بس شادی کرلو، کسی سے بھی کرلو لیکن کرلو، وہ سمجھتے ہیں کہ شاید میں کبھی شادی نہ کروںگی۔تاپسی نے بتایا کہ میں جب بھی کسی شخص کے ساتھ ڈیٹ کرتی ہوں تو یہ بات ذہن میں رکھتی ہوں کہ اگر یہ شادی کے قابل ہے تب ہی میں اپنا وقت اسے دوں، میں اس کے ساتھ اپنا وقت اور توانائی ضائع نہیں کرسکتی جس کے ساتھ شادی ہی نہ کرنی ہو۔

 خیال رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو کی کافی عرصے سے ڈنمارک کے ایتھلیٹ بیڈمنٹن کے کھلاڑی میتھیاس کےساتھ دوستی ہے تاہم دونوں کی جانب سے کسی نے تاحال شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:      ہوشیار!!فیس بک نے بغیر تحقیق مواد شیئر کرنے پر متعدد اکائونٹس ڈیلیٹ کر دئیے