(24 نیوز)محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی، مون سون ہوائیں 12 اگست رات سے شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔ تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اگست کی رات سے 15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر پشاور میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کےمطابق چترال، کوہاٹ، وزیرستان، ٹانک، کرن، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ پیش گوئی کے مطابق15 اگست کی شام سے 17 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ صوبہ سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بے نظیر آباد، دادو، میرپور خاص، نصیر آباد، جعفر آباد، میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ صوبہ بلوچستان میں کوہلو ،لورالائی، بارکھان، ژوب ،زیارت، کوئٹہ، مستونگ، خضدار، قلات میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔14 اور 15 اگست ہفتہ اور اتوار کے دوران بارشوں کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد ، شانگلہ،بونیر ،بٹگرام ،
بالا کوٹ ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد، سوات، کوہستان نارووال اور سیالکوٹ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔15 اور 16 اگست کو ڈیرہ غازی خان اور مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،لاہور ، فیصل آباد اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد:پارلیمنٹ لاجز کے بیڈ روم میں چوہے نے رکن اسمبلی کو کاٹ لیا