(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو تمام حقوق کی فراہمی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا.
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقلیتوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں جبکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقلیتوں کے فعال کردار کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو تمام حقوق فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اقلیتوں کو تمام حقوق کی فراہمی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور بین المذاہب ہم آ ہنگی کا فروغ ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے اور اقلیتوں کو تمام حقوق کی فراہمی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔