نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی

Aug 11, 2021 | 13:56:PM
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی
کیپشن: سابق وزیراعظم نواز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی طرف سے بھیجی گئی8 جولائی2021 کی میڈیکل رپورٹ  جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کے وکیل کی جانب سے جمع کروائی گئی3 صفحات پر مشتمل  میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روکا ہے اور انکو لندن میں ہسپتال کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو  زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے۔ نواز شریف دل، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں  مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اقلیتوں کو تمام حقوق کی فراہمی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا،وزیراعظم