شلپا شیٹھی کی بہن کا کارنامہ۔۔ بہنوئی اندر سالی شو  کی رونق۔۔ لوگ حیران

Aug 11, 2021 | 14:47:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمتا شیٹھی جب سے ریئلٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی‘‘ کا حصہ بنی ہیں تب سے میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس وقت ان کی فیملی کافی مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔سمتا سیٹھی کے بہنوئی راج کندرا پولیس کی حراست میں ہیں اور ایسے میں شمتا شیٹھی  کو شو میں دیکھ کر کافی لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ انہیں اس وجہ سے ٹرول بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  شمتا شیٹھی بگ باس شو  میں حصہ لینے والی  ایک پاپولر مہمان کے طور پر ابھری ہیں۔ ناظرین ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔

شمتا شیٹھی فلموں میں کافی لمبے وقت سے نظر نہیں آئی ہیں، لیکن انہیں گزشتہ سال آئی ویب سیریز ’بلیک وڈو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ ایسے میں ناظرین کے ذہن میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ ان کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے اور وہ کتنا کماتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمتا شیٹھی پیشے سے ایک انٹریئر ڈیزائنر ہیں۔ وہ برینڈ انڈورسمنٹ کے کام سے بھی وابستہ ہیں۔ انہیں ان کاموں سے لاکھوں روپئے کی کمائی ہوتی ہے۔ ان کی آمدن ایک سے 5 ملین ڈالر کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

شمتا شیٹھی کے بہنوئی اور ان کی بہن شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا تنازعہ میں پھنسے ہیں، تب سے لوگ انہیں اس معاملے سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ وہ اس کے سبب ٹرولنگ کا شکار بھی ہوئی ہیں۔ ’بگ باس او ٹی ٹی’ میں جب ان سے راج کندرا معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تھا، تب شمتا شیٹھی نے کہا تھا کہ وہ اس تنازعہ سے پہلے ہی بگ باس سےمعاہدہ  کرچکی تھیں۔ میڈیا میں کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، جو انہیں جھوٹا بتا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شمتا شیٹھی کو شو سے معاہدہ کرنےسے ایک دن پہلے ہی آفر ملا تھا۔ شمتا شیٹھی پہلی بار بگ باس شو میں  شامل نہیں ہوئیں بلکہ وہ اس شو کے تیسرے سیزن میں حصہ لے چکی ہیں۔ ایسے میں ناظرین شو میکرز سے انہیں دوبارہ بلانے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نئی فلم میں کونسا مشکل کردار ادا کرینگے۔۔؟

مزیدخبریں