ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)این سی او سی نےویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ کم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ دس ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی جا چکی ہے۔ دس ستمبر کے بعد ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔ ویکسی نیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔
دوسری جانب محرم الحرام کی آمد پر این سی او سی کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں یہ ہدایات متعلقہ علماء کی سفارشات کو مدِّ نظر رکھ کر جاری کی گئیں تمام مجالس اور جلوس کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کئے جائیں گے جبکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، تھرمل سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔
گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائیگا۔ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ہینڈ سیناٹئزرز اور ماسک مہیا کئےجائینگے جبکہ مجالس ہوادار اور کُھلے کمروں میں منعقد کی جا ئینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے انتظامیہ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا ایس او پیز کو نمایاں آویزاں کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل میپ نے تین نئے فیچرز متعارف کروا دیئے