انٹرنیٹ کنکشن لینے کے لئے حلف اٹھانا پڑے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکمانستان نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شہری بھی گھر میں انٹرنیٹ کی سروس طلب کرے گا اسے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر یہ قسم کھانا ہو گی کہ وہ ممنوعہ ویب سائٹس کو دیکھنے کے لیےوی پی این ایپلی کیشن کا استعمال نہیں کرے گا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے حکم پر کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکمانستان میں ٹویٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس کو انتہائی کڑی نگرانی میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ترکمانستان کا دعویٰ ہے کہ اس کی آبادی 62 لاکھ ہے جب کہ درحقیقت یہاں 30 لاکھ سے بھی کم نفوس بستے ہیں۔ اس کا کُل رقبہ 4.91 لاکھ مربع کلو میٹر ہے، یہ شام کے رقبے سے 3 گُنا اور لبنان کے رقبے سے 47 گُنا بڑا ہے جبکہ ترکمانستان دنیا میں قدرتی گیس کے تیسرے بڑے ذخائر رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ