الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک کرنا ممکن نہیں، شبلی فراز

Aug 11, 2021 | 16:05:PM
 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک کرنا ممکن نہیں، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں نہ تو یو ایس بی لگانے کا سسٹم ہے اور نہ ہی انٹر نیٹ یا بلیو ٹوتھ سے لنک ہے اس لیے اسے ہیک نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر نے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بہتر سے بہتر ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ایک ووٹر ایک سے زیادہ بار استعمال نہیں کر سکتا، ووٹنگ کے عمل میں 3 فیصد یعنی 18 لاکھ ووٹ ضائع ہو جاتے ہیں۔

شبلی فراز کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی نہیں پتہ ہو گا کہ کونسی مشین کس حلقے میں جائے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ووٹ کی سیکریسی کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا کہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ان کی ضروریات پورا کرتی ہے یا نہیں۔