پاک افغان سرحد بابِ دوستی کھولنے کا فیصلہ مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لیویز حکام کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی کھولنے میں مسائل درپیش رہے۔باب دوستی کھولنے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ہے۔
لیویز حکام نے بتایا ہےکہ مال بردار ٹرک واپس ٹرمینلز منتقل کردیئے اور کسٹم عملے کو موجود رہنےکی ہدایت کی ہے جبکہ باب دوستی کی دونوں جانب موجود شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے،پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ پر آنے جانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
یاد رہےکہ اسپین بولدک پر قبضے کے بعد طالبان نے جمعہ کو سرحد بند کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک کرنا ممکن نہیں، شبلی فراز