(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام وہ واحد مذہب ہے جو دنیا کی تمام اقلیتوں کو تحفظ دینے کا سبق دیتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منیارٹی ڈے کے موقع پر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک اور ملکی عوام کے لئے کام کرتے ہیں ۔ ہماری نیت ہمارے کام سے نظر آتی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جو سیاسی مذہبی تنظیمیں ہیں وہ زیادہ باتیں کرتی ہیں لیکن جو غیر سیاسی مذہبی تنظیمیں ہوتی ہیںوہ زیادہ کام کرتی ہیں۔ہم آپ کے کام کو خود اپنی آنکھ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے کراچی میں ماشا اللہ جس طریقے سے یہ پودوں کی مہم شروع ہوئی ہے آنے والی نسلیں ان درختوں کے پھل بھی کھائیں گے ہریالی میں بھی اضافہ ہوگا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرینگی۔ سندھ حکومت پوری کوشش کرے گی کہ مسائل کا بہتر حل نکالے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اسلام کا پھرامن پیغام ، انسانیت کی مدد کا پیغام پوری دنیا میں پھیلے۔جو لوگ ہمارے ملک اور مذہبی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں ہم ان کو اپنے کاموں سے جواب دینگے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں قائد عوام کے دور میںپاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرسکتا تھا اور پوری مسلم امہ کی قیادت لاہور میں بیٹھ کر مسلم امہ کے لئے فیصلے کرسکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان دوبارہ اپنا یہ کارکردار ادا نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کے ہاتھوں پسپائی ۔۔افغان صدر نے آرمی چیف کو برطرف کردیا