محرم الحرام۔۔ فنکاروں نے شوبز مصروفیات ترک کرکے مجالس کا سلسلہ شروع کردیا

Aug 11, 2021 | 17:56:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) محرم الحرام کا آغا ز ہو نے کے بعد اس کےاحترام میں فنکاروں نے شوبز مصروفیات ترک کرکے مجالس کا سلسلہ شروع کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ سدرہ نور کے گھر گزشتہ روز مجلس عزا کا اہتمام کیاگیا اورنیاز تقسیم کی گئی۔ذاکرہ نے واقعہ کربلا بیان کیا ۔مجلس میں میگھا،آفرین پری ، نادیہ علی ،ماہم نعیم، صائمہ جہاں، ٹمی رائے ،خوشبو اور سنیہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

سدرہ نور کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ہمیں اسلام کی سربلندی کیلئے ثابت قدم رہنے کا درس دیتاہے ۔ شو بز انڈسٹر ی کے تما م فنکار اس ماہ  میں تمام مصروفیات ترک کرکے مجالس اور نذرونیاز پرتوجہ دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ دعا چودھری پر بدترین تشدد۔۔ فوٹیج منظر عام پر

مزیدخبریں