(24 نیوز)پنجاب حکومت نے یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے گوجرانوالہ کیمپس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،دونوں یونیورسٹیوں کے کیمپس ختم کر کے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ بنائی جائے گی، حکومت نے دونوں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو آگاہ کر دیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے گوجرانوالہ یونیورسٹی بنانے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا،پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس یونیورسٹی نے اپنے بجٹ سے زمین خرید کر تعمیر کیا، یو ای ٹی رچنا کیمپس گوجرانوالہ بھی یونیورسٹی وسائل سے تعمیر کیا گیا۔
یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے گوجرنوالہ کیمپس ختم کرنے کیلئے پی سی ون کی تیاری کی 20 اگست کی ڈیڈ لائن جاری کردی گئی، پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کیلئے 3 ہزار ملین روپے کی منظوری دے رکھی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے وائس چانسلرز کو احکامات جاری کئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ کی بغیر میک اپ تصاویر سو شل میڈیا پر شیئر